کھیل

15 جولائی کو شگر پولو پریمئر لیگ کا آغاز ہوگا

شگر(عابدشگری) گلگت بلتستان کی تاریخ کا پہلا اور منفردپولو ٹورنامنٹ رنگوں اور ثقافت سے بھرپور شگر پولو پریمئر لیگ کا آغاذ 15جولائی سے ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اور ڈویژن کے ٹیمیں حصہ لیں گے۔ پریمئر لیگ کا افتتاح وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کرینگے۔ٹورنامنٹ مجموعی طور چار روزہ ہوگا۔ جس میں چترال ،گلگت،غذر،،نگر،ہنزہ ،دیامر،استور،سکردو،گانچھے اور شگر کی ٹیمیں حصہ لینگے۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں ہونے والی ایک اہم اجلاس میں اس ٹورنامنٹ اور فیسٹیول کی تیاری اور انتظامات کا اجائرہ لیا گیا اور تمام ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے اور شگر کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور آنے والے مہمانوں کی خاطر داری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف پولو کی فروغ کیلئے اہم ثابت ہوگا بلکہ اس سے علاقے کی مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور علاقے کی ثقافت کو دنیا اور دیگر اضلاع کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے اس فیسٹیول کو دیکھنے ہزاروں سیاح شگر کا رخ کرینگے۔جس سے گلگت بلتستان کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button