اہم ترین

دنیا کا بلند ترین پولو میلہ آج سے سجے گا، چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں‌ میں‌مقابلہ ہوگا

غذر (آ ئی این پی ) دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور میں ہزاروں سیاح پہنچ گئے میلہ آج سے شروع ہوگا شندور میں ہزاروں خیمے نصب کر دئیے گئے اس اہم ایونٹ کے فائنل میچ میں ایک لاکھ سے زائد سیاحوں کی شرکت متوقع ہے شائقین پولو کئی دن قبل ہی شندور میں خیمہ زن ہوگئے ہیں اس اہم میلے میں پولو میچ کے علاوہ ہنڈ گراڈنگ پراگر ڈنگ کے علاوہ گلگت اور چترال کا کلچر شو بھی پیش کیا جائے گاآج اس اہم ایونٹ کے پہلے روز پولوکاپہلا میچ لاسپور (چترال ) اور ٹیرو(ر غذر )کے درمیان کھیلا جائے گا سطح سمندر سے13600فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کا بلندترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ میلہ آج سے شروع ہورہا ہے ہزاروں شائقین پولو شندور میں خیمہ زن ہوگئے ہیں اور شندور کا میدان میں ہزاروں خیمے لگا دئیے گئے ہیں اور شندور کا میدان ایک خوبصورت شہر کا منظر پیش کر رہا ہے چترال اور غذر کے راستے شندور میں داخل ہونے والے شائقین کو سخت چیکنگ کے بعد شندور میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے اور بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی شخص کو شندور میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی آج پولو کا میچ لاسپور (چترال ) اور ٹیرو (غذر ) کے درمیان کھیلا جائے گا 8جولائی کو گلگت بی اور چترال بی کے درمیان میچ ہوگا اور اس دن گلگت اور چترال کا کلچر شو بھی پیش کیا جائے گا9جولائی کو سہ روزہ شندور میلے کے اخری روز دو روایتی حریف گلگت اے اور چترال اے کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا اہم میچ کو ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ لینگے کھیل کے پہلے ہاف میں ہنڈگراڈنگ کا بھی بھر پور مظاہرہ کیا جائے گا اور اس موقع پر گلگت اور چترال کا روایتی رقص بھی پیش کیا جائے گا
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button