اہم ترین

غذر میں‌ خود کشی کے تدارک کے لئے نئے "ریسپانس سینٹر‌” کا افتتاح‌

غذر (بیورو رپورٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت رینج ڈاکٹر میاں سعید احمد کا دورہ غذر جس کا مقصد ضلع غذر صدر دفتر میں نئے رسپانس سنٹر کے دفتر کا قیام ، اس کی افتتاح اور ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں جوانوں سے ملاقات اور وہاں پر ان کے لئے بنائ گئ نئ میس کا افتتاح کرنا مقصود تھا، اس حوالے سے DIG گلگت رینج کو رسپانس سنٹر کے نئے دفتر میں اس سنٹر کے قیام اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے ایس۔پی غذر نے مکمل بریفنگ دیا جس کا بنیادی مقصد غذر میں بڑھتے خودکشی کے واقعات کا تدارک کرنا ہے کوئ بھی شخص جو خود کو کسی بھی مشکل میں سمجھیں اور اس وجہ سے وہ پریشان ہو خواں وہ مرد ہو یا عورت اس سنٹر سے رابطہ کر سکتا ہے جہاں پر ہر وقت اس کی بروقت امداد اور رہنمائ کے لئے 24 گھنٹہ پولیس کا عملہ تعینات ہونگےجو اس کی فوری مدد کرینگے اور متعلقہ حدود کے تھانے اور اسٹاف سے اس حوالے سے مدد لی جائے گی تانکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے یہ سنٹر ان افراد کی بھرپور رہنمائی کریگا جو اپنی زندگی سے مایوس ہو چکے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے سنٹر اس حوالے سے مختلف اداروں سے، معاشرے کے فعال اشخاص سے رابطے میں رہے گا جو کسی بھی طرح عوام کے اندر موجود رہ کر ان کی بہتری کے لئے کام کرتے ہیں یا ان کے مسائل کی جانکاری رکھتے ہیں،

اس تفصیلی بریفنگ کے بعد DIG گلگت رینج نے اس اقدام کو ایس۔پی غذر کی بہترین کا وش قراد دیتے ہوئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائ اس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن داماس کا دورہ کیا جہاں پر جوانوں کے لئے بنائ گئ میس کا افتتاح کیا جس میں جوانوں کے بیٹھنے / کھانے پینے کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس۔پی غذر کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے جوانوں کے لئے ایک بہترین میس کا انتظام کر کے انہیں ایک کمرے میں آپس میں پیار و محبت سے اچھے اور صاف ستھرے ماحول میں رہ کر کھانے پینے کا موقع فراہم کیا ہے آخر میں DIG گلگت رینج سمیت تمام افسران نے اس نئے میس میں تمام لائن میں موجود جوانوں کے ساتھ ہی افطار ی کی کھانا کھایا، اپنے دعائیہ کلمات میں DIG رینج نے ایس۔پی غذر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ماہ رمضان میں نہ صرف پولیس جوانوں کا سوچا بلکہ کمپلین سیل جیسا اقدام اٹھا کر عام عوام کے اسانیوں کا بھی سوچا میرا شروع دن سے غذر پولیس کے ساتھ ایک دلی ہمدری اور محبت ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی اور جہاں میں جو کچھ کر سکا آپ سبھی کے لئے ضرور کرونگا اللہ پاک ہم سب کو لوگوں کی آسانیوں کا سبب بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button