وزیر اعلی نے تین سال قبل گورنجر میں دو سو گز سڑک کا افتتاح کر کے عوام کو بیوقوف بنایا، بدر الدین بدر رہنما پیپلزپارٹی
غذر(بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بدر الدین بدر نے کہا ہے کہ گورنجر کے مقام پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دو سو گز روڈ کا افتتاع کر عوام کو بیوقوف بنانے کی جو کوشش کی ہے اس کا صلہ غذر کے عوام ان کو ضرور دینگے دوہزار گز روڈ بناکر اس افتتاع کیا تین سال گزرنے کے بعد بھی اس سے اگے ایک فٹ سڑک بھی میٹل نہ ہوسکی دوسری طرف گلگت غذر روڈ کی توسعی منصوبے کی تعمیر بند کرنا غذر کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے غذر کے عوام نے الیکشن میں (ن) لیگ کو مسترد کر دیا تو اب حکمران جماعت نے اہم منصوبوں میں غذر کو نظرانداز کرنا شروع کر دیا ہے گاہکوچ سے غذر کی حدود بیارچی تک 20کروڑ کی لاگت سے اس روڈ میں موجود خطرناک موڑ اور روڈ کی مرمت کے لئے جاری کام کو بند ہوا اور یہ رقم کہاں چلی گئی اس کا بھی کوئی پتہ نہیں اب سننے میں آیا ہے کہ گلگت سے گاہکوچ تک کی خستہ حال سڑک پر ٹاکی لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے کہاں گئے وزیر اعلی کا اعلان ایک طرف گلگت سے گاہکوچ تک گلگت غذر ایکسپریس وے بنانے اور غذر روڈ کو سی پیک میں شامل کرنے کا نوید سنائی تھا کیا یہ انکا سی پیک والا منصوبہ دوسری طرف شروٹ سے گلگت تک روڈ کی مرمت اور مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ شاہراہ اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے سڑک کی دیکھ بال کے لئے تعینات روڈ قلی بھی زیر زمین چلے گئے ہیں دوسری طرف شروٹ سے گلگت تک روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مگر اس کی مرمت نہ ہونے سے اس روڈ پر سفر کرنا ایک عزاب بن گیا ہے دوسری طرف وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت سے گاہکوچ تک شاہراہ کی تعمیر کے لئے ڈیڑہ ارب روپے مختص کرنے کی نوید سنائی تھی اور کہا تھا اس اہم منصوبے کی تعمیر جنوری 2017سے شروع ہوگی مگر تاحال اس روڈ کی تعمیر کا کوئی پتہ نہیں چلا البتہ انھوں نے گاہکوچ کے نواحی گاؤں گورنجر کے قریب محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے نمونے کے طور پر بنایا گیا دوہزار فٹ روڈ کا افتتاع ضرور کیا وہ دن ہے آج کا دن اس روڈ پر مزید ایک فٹ سڑک بھی میٹل نہ ہوسکی اب عوام غذر کو بیوقوف بنانے کے لئے گلگت سے گاہکوچ تک روڈ کی مرمت کا کام شروع کرانے کے لئے ٹینڈر ہوگئے ہیں اور جہاں پر تارکول اکھڑ گیا ہے وہاں پر ٹاکی لگا دی جائیگی اور اس روڈ کو نہ سی پیک میں شامل کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کو ایکسپریس وے بنایا جارہا ہے عوام غذر کے ساتھ (ن) لیگ نے جو سلوک کیا ہے اس کا صلہ غذر کے عوام ائندہ انے والے الیکشن میں ضرور دینگے چونکہ مسلم لیگ (ن) نے غذر کے عوام کے ساتھ جو امتیازی سلوک روا رکھا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔