قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمنٹل سائنسز اور بائیولوجیکل سائنسز ماسٹر پروگرامز کا سیلف اسسمنٹ مکمل
گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمنٹل سائنسز اور بیالوجیکل سائنسز کے ماسٹر پروگرامز کا سیلف اسسمنٹ مکمل ہوگیا۔ شعبہ انوائرمنٹل سائنسز اور بیالوجیکل سائنسز کے پروگرام ٹیم کی جانب سے تیارکردہ سیلف اسسمنٹ رپورٹ کی اسسمنٹ کیلئے QECکے ڈائریکٹر میر تعظیم اختر کی سفارش پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اسسمنٹ ٹیم کی منظوری دی۔اسسمنٹ ٹیم میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار شنواری کی سربراہی میں قائم اسسمنٹ ٹیم نے دونوں شعبہ جات کی تیار کردہ رپورٹ کی اسسمنٹ کی۔ منگل کے روز اسسمنٹ ٹیم نے شعبہ انوائرمنٹل سائنسز اور بیالوجیکل سائنسز کے سیلف اسسمنٹ رپورٹ کا جائزہ لیا اور اپنی سفارشات مرتب کی۔ ٹیم نے کلاسز اور انوائرمنٹل سائنسز اور بیالوجی لیب کا دورہ کیا ۔اساتذہ اور طلبہ وطالبات سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیئے۔ ٹیم نے رپورٹ کی اسسمنٹ کے بعدوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ساتھ میٹنگ کی اور فوری حل طلب مسائل سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ابرار شنواری نے اس سے قبل ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد سے بھی ملاقات کی۔ اسسمنٹ ٹیم کی سفارشات QECکو پیش کی جائیگی۔ QECاس رپورٹ کی روشنی میں ایگزیکٹیو سمری تیار کرکے وائس چانسلر کی منظوری کے بعد اس رپورٹ پر ایکشن پلان تیار کیا جائیگا۔ جو کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو ارسال کردیئے جائیں گے۔