معیشت

الرحیم سوسائٹی نے دنیور میں‌نئی شاخ قائم کردی

گلگت(پ ر)الرحیم سوسائٹی نے دنیور میں نئے برانچ کا افتتاح کر دیا ۔رجسٹرار کواپریٹیو سوسائٹیز گلگت بلتستان محمد آمین میر نے فتہ کاٹ کر برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر صدر الرحیم سوسائٹی عرب خان ،جنرل منیجر کریم خان و بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد آمین میر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قراقرم کواپریٹیو بینک کے بعد الرحیم سوسائٹی ایک اہم مالیاتی ادارے کے طور پر کام کررہا ہے ۔جس کی خدمات نہ صرف کمیونٹی کی حد تک ہے بلکہ روزگار فراہم کر کے حکومت کی بھی مدد کر رہی ہے ۔اس ادارے نے 1981ء سے اپنے قیام کے بعد اب تک لوگوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کر کے عوام کی معاشی خدمت کر رہی ہے ۔کارکن دن رات محنت کر کے ادارے کو ترقی کی را ہ پر گامزن کرنے میں سر گر م عمل ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ آئندہ بھی علاقے کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریگی ۔اس موقع پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل منیجر الرحیم سوسائٹی گلگت بلتستان کریم خان نے کہا کہ ادارے نے 1981ء میں 38 ممبران کی 65ہزار شےئر کیپٹلز سے گلگت میں ایک چھوٹے دفتر سے کام کا آغاز کیا ۔کمیونٹی اور عوام کی بھر پور تعاون اور ادارے کے ملازمین کی محنت کی وجہ سے آج الرحیم سوسائٹی کے 9برانچز میں 3300 سے زائد شیئر ہولڈرز ہیں اور کروڑوں کی مالیت کے آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی ممبران کی شےئر کو انشورس کر کے ابھی تک درجنوں کے ڈیٹھ کلیم چیکس بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔آخر میں صدر الرحیم سوسائٹی عرب خان نے مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیدیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button