تعلیم

عمائدین ہنزہ نے وائس چانسلر کو کیمپس کیلئے فی الفور اراضی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی

گلگت ( پ ر) عمائدین ہنزہ کے ایک وفد نے KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ہنزہ کیمپس میں ملاقات کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ کیمپس کی تعمیروترقی میں کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہوتاہے۔ کمیونٹی سے توقع ہے کہ وہ ہنزہ کیمپس کیلئے درکار اراضی کے حصول کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریگی۔ تاکہ جلد ازجلد ہنزہ کیمپس کی نئی عمارت پر کام شروع کیا جاسکے۔ اس ضمن میں وائس چانسلر نے عمائدین ہنزہ کی کوششوں کو سراہا ۔ عمائدین ہنزہ نے وائس چانسلر کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ بہت جلد کیمپس کیلئے اراضی کی نشاندہی کرائیں گے اور کیمپس کی تعمیروترقی میںیونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا۔ بعدازاں وفد نے وائس چانسلر کے ہمراہ کیمپس کیلئے مجوزہ مختلف جگہوں کا دورہ کیا اور بہت جلد ایک جگہ کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن برائے ہنزہ کیمپس ڈاکٹر منظور علی، کیمپس ایڈمنسٹریٹر رحمت کریم بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button