خبریں
گلگت بلتستان میںسیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے، چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ
اسلام آباد (پ ر) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب متاثرہ لوگوں کے لیئے امدادی کاروائیاں شروع کرنے کا مطالبہ۔ ضلع دیامیر اور دیگر علاقوں میں قدرتی آفت کے باعث پھنسے ہزاروں لوگوں کے لیئے فوری طور امدادی کاروائیاں شروع کی جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کی بہت بڑی آبادی قدرتی آفت کے باعث سنگین حالات جھیلنے پر مجبور ہے۔ وفاقی و گلگت کی حکومتیں انتظامی غفلت برتنے سے اجتناب کریں۔
انہوں نے علاقے میں راستوں اور کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی جلد بحالی کے لیئے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے قدرتی آفت کے دوران حادثات میں جانبحق ہونے والے افراد سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔