اہم ترین

امدادی کاروائیوں سے مطمعن ہیں، مستقل آباد کاری کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں، متاثرین بدصوات اشکومن

غذر (محمد ایوب) متاثرین بد صوات نے کہا ہے کہ وہ امدادی کاروائیوں سے مطمئن ہیں تاہم ان کی مکمل آباد کاری کے لئے اقدام نظر نہیں آرہے ہیں ۔حکومت ہماری مکمل آبادی کاری کے لئے فوری اقدامات کریں ۔ دس دنوں میں خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن یہ ہمارا مستقبل بھی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم ہر دوسرے دن ہمارے پاس آتا ہے ،انتظامات کے حوالے سے پوچھتا ہے ہم ان کے شکر گذار ہیں ،لیکن ہم وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن سے اپیل کرتے ہیں ہماری آباد کاری کے لئے اقدامات کریں ۔ یاد رہے متاثریں کی امداد میں کسی قسم کی کمی نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نگرانی کررہے ہیں ۔ بلہنز گاوں میں متاثرین کیمپ میں دو تحصیلدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے میڈیکل افسر فوکس کا پروگرام افسر دیگر اداروں کے اہلکارموجود ہیں۔مقامی ولنٹیئرز اور بوائے سکاوٹس بھی امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں آج بھی AKDN کا ہیلی کاپٹر نے متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچایا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button