اہم ترین

تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام، کراچی سے 1700 جعلی پوسٹل بیلیٹس استور پہنچا دیے گئے ہیں، سعدیہ دانش

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے تحریک انصاف پر قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان انتخابات میں پری پول ریگنگ اور جعل سازی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

استور حلقہ 1 میں کراچی سے 1700 جعلی ہوسٹل بیلیٹس ایسے ملازمین کے نام پر اور ایسے آفیسروں کے دستخطوں سے بنوائے گئے جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ استور کے چھوٹے سے گاوں رٹو کے اتنے سارے لوگ کراچی میں سرکاری ملازم ہیں اور وہ تحریک انصاف کے ووٹرز ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جعل سازی کرنی ہی تھی تو خیبر پختونخواہ یا پنجاب سے کرتے جہاں "تاریک انصاف” کی حکومت ہے۔ کیا  ہارنے کے خوف اور بوکھلاہٹ میں یہ بھی بھول گئے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور تمہاری اس دھاندلی اور جعل سازی کا پول کھل جائے گا۔ اور قانونی کاروائی بھی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button