خبریں

شگر میں‌عاشورہ اسد مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا گیا

شگر(عابدشگری)شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے شگر بھر میں عاشورہ اسد مذہبی عقیدت و روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اسد عاشورہ کی مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ؑ حسینی محلہ مرکنجہ سے برامد ہوا ،جلوس میں شگر بھر کے ماتمی انجمنوں اور دستوں نے شرکت کی۔اور سینہ کوبی و نوحہ زنی کرتے ہوئے اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے خانقاہ معلی شگرسے ہوتا ہوا اورواپس امام بارگاہ حسینیہ ؑ حسینی محلہ مرکنجہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے ۔جلوسوں کی حفاظت کیلئے پولیس الرٹ تھے۔ ایس پی شگر ضیاء اللہ ،ایس ڈی پی او علی محمد شگری ،تحصیلدار محمد لطیف،ایس ایچ او محمود علی جلوسوں کی سکیورٹی کی نگرانی کررہے تھے۔جبکہ شگر بوائز سکاؤٹس کی جوان بھی سکیورٹی کی فرائض انجام دے رہے تھے۔ جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی جلوسوں کی گذرگاہوں پر پانی وشربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں ۔جلوسوں کی برآمدگی سے قبل مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ؑ میں منعقدہ مجالس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے جید عالم دین ڈاکٹر شیخ محمد عسکری ممتاز اور آغا نثار حسین الموسوی نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی مسلم امہ کو اتحاد واتفاق کی تلقین کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button