جرائم

یاسین:‌نجی سکول میں‌ مبینہ چوری، 65 ہزار روپے غائب

یاسین (معراج علی عباسی ) رات کے اندھرے میں نامعلوم چوروں نے یاسین کے نواحی گاوں ہلترمیں موجود سینٹرل ایشیا انسٹیوٹ کے زیرنگرانی چلنے والی پرائمیری سکو ل کے سیف بوکس کو توڑکر65 ہزار روپے لیکر رفوچکرہوگئے ہے ۔ نامعلوم چوروں نے سکول کے ہیڈماسٹرآفس کے کھڑکی کی جالی پھاڑکراندار داخل ہوئے اورچوروں نے ہیڈماسٹرکے دفترمیں موجود سیف لاکرکو توڑکر لاکرمیں موجود سکول ڈونیشن کے مدمیں جمع رقم پرہاتھ صاف کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔چوروں نے سکول کے سیف لاکرکے علاوہ کسی اور چیز کو نقصان نہیں پہنچایا ہے ۔یاسین پولیس نے سکول ٹیچراعجاز احمدکے تحریری درخواست پر تھانہ یاسین نامعلوم چوروں کے خلاف زیردفعہ 457,380,427 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروغ کیا ہے یاسین پولیس کے مطابق پولیس بہت جلد پولیس چوروں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button