استور:‌ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں‌ پاکستان تحریک انصاف نے ریلی نکالی

استور ( سبخان سہیل) استور میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وزیر اعظم بنے کی خوشی میں ایک ریلی نکلی گیی ریلی میں تحریک انصاف استور کے صدر ثنااللہ خرم ،جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ سمیع ، پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے بانی و کنوینر حشمت اللہ کے صاحبزادے عظمت اللہ، تحریک انصاف میں نیے شامل ہونے والے محمد شفاء ، محمد طارق ، عبدالسلام حیدری سمیت سیکنڑوں کارکنوں نے ریلی میں شرکت کیا ریلی عیدگاہ سے گوریکوٹ تک نکلی گیی ریلی میں ایک سو کے قریب گاڑیاں اور موٹر سایکل بھی شامل تھی ریلی میں شامل کارکنوں نے گوریکوٹ ہائی سکول کے گرونڈ میں علاقائی دھنوں پر خوب رقص پیش کیا اور تحریک انصاف کے کارکنوں اور عہدراوں نے خوب جشن منایا اس موقعے پر تحریک انصاف کے صدر ثنا واللہ خرم ایڈوکیٹ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جو نیا پاکستان اور تبدلی کا نعرہ لگایا تھا وہ آج سے شروع ہے آج سے نیا پاکستان نیا گلگت بلتستان کے دور کا آغاز ہوچکا ہے تحریک انصاف لوگوں کو انصاف اور میرٹ کی بحالی کے لیے پاکستان سمیت گلگت بلتستان میں کام کرئے گی ہم آج کے دن کسی پر تنقید کرنا نہیں چاہتے ہیں آج ہمارے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برادری کی خوشی میں کارکن جشن منا رہے ہیں ۔تقریب سے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے ایک نیے دور کا آج سے آغاز ہوا ہے انشااللہ عمران خان ایک نیا پاکستان کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ تبدلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنا کر دم لیں گے ۔تقریب سے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے پرانے اور دیرنہ رہنما عظمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے وہ پرانے کارکن ہیں جب گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا نام لینے والا کوئی نہیں تھا ہم اس وقت ہمت اور حوصلے سے میدان میں رہے تحریک انصاف کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا تبدلی کے دور کا انتظار کیا آج الحمد للہ پاکستان سمیت پورے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف میں لاکھوں کارکن بن چکے ہیں ہم تحریک انصاف کے تبدلی کو حقیقت میں عوام کے درمیان لانا چاہتے ہیں آج سے اس دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدور گلگت بلتستان اسمبلی و نیے شامل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما محمد شفاء نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اس تبدلی کے نعرے اور نیے پاکستان کے اس نیے دور کا آغاز میں آج سے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے گلگت بلتستان میں بہت جلد تحریک انصاف اپنا پایہ گاڑے گی ہم کرپشن سے پاک پاکستان کرپشن سے پاک گلگت بلتستان کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں آج سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پر عزم قافلے کا سفر نیے پاکستان کے لیے شروع ہوچکا ہے۔تقریب سے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل و پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما جو حالیہ دنوں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں محمد طارق نے کہا کہ آج کا دن ہمیں انتہائی خوشی کا دن ہے نیے پاکستان کا نیا وزیر اعظم عمران خان نے نیے دور کا آغاز کیا ہے عوام نے پورے پاکستان میں پرانے بھوتوں کو توڑ کر ایک ہمت و حوصلے کے ساتھ اور عوامی مفادت پر کام کرنے والی جماعت کو اپنا ووٹ دیا ہے انشااللہ گلگت بلتستان میں بھی عوام تبدلی کے نعرے کے ساتھ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنا قیمتی ووٹ دے گی آج کی ریلی صرف ہماری جشن نہیں ہے بلکہ ان مخالفین کو خطرے کی گھنٹی ہے جو کرپشن اور اقراب پروہی کے بازار کے سودا گر ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments