کھیل

نلتر میں‌ فرسٹ پی اے ایف – سیرینا ہوٹلز قراقرم میراتھن ریس اختتام پذیر، ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں‌نے حصہ لیا

گلگت(پ ر)پاکستان ائر فورس کے زیر اہتمام پاکستان ایر فورس اور سیرینا ہوٹلز کے تعاون سے فرسٹ پی اے ایف – سرینہ ہوٹلز قراقرم میراتھن کا انقاد نلتر کے مقام پر ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس مقابلے کا مقصد سیاحت اور کھیل کے شعبے کو فروخ دینا تھا اس دوڑ کے مقابلے میں مقامی اور غیر مقامی خواتین و حضرت نے شرکت کی ۔سرینہ ہوٹل اور پاکستان ایئر فورس کی اس کاوش کو مقامی افرا اور بیروں ملک سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے سراحہ میراتھن مقابلہ 42کلو میٹر اور 21کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا ۔مردوں کا مقابلہ42کلومیٹر میں پہلی پوزیشن اسلم خان جس کا تعلق ضلع غذر سے ہے دوسری پوزیشن اسحاق خان جس کا تعلق نلتر سے ہے اور تیسری پوزیشن عبید الر حمن جس کا تعلق گلگت سے ہے ۔خواتین کی 42کلو میٹر کی پہلی پوزیشن کیرلین ڈریو جس کا تعلق UKسے ہے دوسری پوزیشن ہیتھرلی جس کا تعلق کنیڈا سے ہے اور تیسری پوزیشن ایڈٹ کیس جس کا تعلق ہنگری سے ہے۔21کلو میٹر خواتین میں پہلی پوذیشن ندیہ رحیم دوسری پوزیشن کو کپ سرور اور تیسری پوزیشن ثوبیہ علی نے حاصل کی ۔مر دوں کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن شاہد علی دوسری پوزیشن ادنان خان اور تیسری پوزیشن نظر شاہ نے حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button