بلاگز

خبیب فاؤنڈیشن کی خدمات 

تحریر ،رجب علی قمر

خبیب فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں مختلف کاموں غریب اور پست طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے پیش پیش ہے وہاں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ان کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بلتستان جیسے پسماندہ اور زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم علاقے میں خبیب فاؤنڈیشن کی تعلیمی خدمات قابل تحسین ہے عرصہ دراز سے ادارے کی جانب سے تعلیمی ادارے کے قیام سے بلتستان میں تعلیم کے حصول اور رحجان میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ادارے کی جانب سے غریب اور نادار ،یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت سے علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوئی ہے اس وقت خبیب کالج سکردو میں یتیم اور غریب طبقے سے تعلق طلبا و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ بہت سارے طلاب فارغ التحصیل ہوچکے ہیں کئی طلبا بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں یہ سب اس ادارے کی مرہون منت ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ خبیب فاؤنڈیشن ہر سال بلتستان اور سکردو میں عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور مستحقین میں گوشت تقسیم کرتے ہیں بلتستان بھر کے ہزاروں نادار خاندان سال بھر خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے قربانی کا شدت سے انتظار کرتے ہیں اس سال بھی خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے سکردو کے مختلف علاقوں میں قربانی کا اہتمام کیا گیا اور غریبوں میں قربانی کے گوشت تقسیم کئے اس موقع پر راقم سے گفتگو میں سینکڑوں مستحقین خاندان کا کہنا تھا کہ خبیب فاؤنڈیشن بلا تفریق ہر سال انہیں قربانی کے جانور اور گوشت مہیا کرتے ہیں اور ہم ہر سال ان کا بے چینی سے منتظر رہتے ہیں ادارے کی جانب سے ہمیں باقاعدہ بھاری مقدار میں گوشت فراہم کرتے ہیں ہم انہیں اپنی دعاؤں میں سال بھر یاد رکھتے ہیں اس سال خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے شگر کے علاقے وزیر پور میں جہاں سیلاب نے تباہی مچادی تھی اور سینکڑوں افراد بے یارو مددگار کھلے آسمان تھے خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے قربانی اور جانور تقسیم کئے گئے سیلاب متاثرین نے مشکل کی اس گھڑی میں مدد کرنے پر خبیب فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا سیلاب متاثرین کا کہنتا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں قربانی کے جانور فراہم کئے گئے ہیں جو کہ ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے برابر ہے بلتستان کے مختلف ذیلی پسماندہ علاقوں میں کئے گئے قربانی کی نگرانی خود چیئرمین خبیب فاونڈیشن اور ان کے تمام عملہ کررہے تھے اس بار بھی مستحقین اور سیلاب متاثرین نے عید کی خوشیوں کو خبیب فاؤنڈیشن کے زریعے دوبالا انداز میں منایا گلگت بلتستان کے مختلف ،سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے خبیب فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین کی امداد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد ،راجہ جلال حسین صوبائی صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان ،رکن کونسل گلگت بلتستان اشرف صدا ،وزیر اخلاق حسین ،سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان ،رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان و دیگر اراکین اسمبلی نے خبیب فاونڈیشن کی جانب سے مستحقین میں قربانی کے گوشت فراہم کرنے اور مصبیت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی دلجوئی کرنے پر خبیب فاؤنڈیشن کے انتظامیہ کا اپنے پیغام میں شکریہ ادا کیا ہے ۔ضلع شگر میں سیلاب متاثرین کی مدد اور انہیں قربانی کے گوشت فراہم کرنے پر رسابق صوبائی وزیر پلاننگ راجہ اعظم خان ،صدر مسلم لیگ ن شگر طاہر شگری سمیت شگر کے دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے خبیب فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور اُمید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی خبیب فاؤنڈیشن ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی اپنی خدمات کا سلسلہ مزید جاری رکھیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button