خبریں

بیٹے سے دعوت نامہ کیوں‌مانگا؟‌ اکبر تابان کا پارہ چڑھ گیا، اسسٹنٹ کمشنر پربرس پڑے

سکردو ( بیوروچیف ) بیٹے کو دعوت نامہ کیوں نہیں بھیجا؟ ہوٹل میں داخلے سے قبل دعوت نامہ کیوں مانگا؟

سینئر صوبائی وزیر اکبر تابان اور اسسٹنٹ کمشنر شہریار شیرازی کھرمنگ کے میں تکرار ہو گئی ، اکبر تابان اور اے سی کھرمنگ کے درمیان شدید تلخ کلامی پر مسلم لیگ ن واک آؤٹ کرگئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طاہر شگری اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ آور ہونے لگے تو لوگوں نے بیچ بچاو کیا۔ شگر فورٹ میں ہنگامہ۔

شگر سے پولیس ذرائع کے مطابق سرفہ رنگا کار ریلی کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے سینئر صوبائی وزیر حاجی تابان کے صاحبزادے یاسر خان اپالو کو شگر فورٹ میں داخلے کے لئے دعوت نامہ دکھانے کا کہا گیا۔ نہ دکھانے پر انہیں گیٹ پر روکا گیا۔ جب اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ شہر یارشیرازی نے سینئر صوبائی وزیر اکبر تابان کے بیٹے کو دعوت نامہ دکھانے کا کہا گیا تو موقع پر موجود سینئر صوبائی وزیر آپے سے باہر ہو گئے اور اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کو کھری کھری سنا دی دونوں کے درمیان معاملہ تلخ کلامی تک پہنچ گیا۔  احتجاجاً مسلم لیگ کے موقعے پر موجود کارکنان تقریب سے واک آوٹ کر گئے۔

معاملہ وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں آنے کے بعد انہوں نے سینئر وزیر کے بیٹے اورلیگی اراکین کو اپنے پاس بلا لیا اور آخری اطلاع تک اے سی کی مبینہ بدتمیزی پر احتجاج بھی ریکارڈکیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button