کھیل

پبلک سکول اینڈ کالج سکردو میں‌ ہفتہ کھیل کا آغاز

سکردو ( رجب علی قمر )پبلک سکول اینڈ کالج سکردو میں سالانہ ہفتہ کھیل اور یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے عظیم الشان افتتاحی تقریب کالج کے فٹبال گراونڈ میں منعقد ہوئی۔ جس میں وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں کے سربراہان ، والدین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر کالج کے طلبانے دلچسپ اور حیران کن کرتب دکھائے اور ناظرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام مجیدسے ہوا اور اس کے بعدکم عمر طالب علموں نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔وقفے وقفے سے وطن عزیز پاکستان کے ملی نغموں کے ذریعے شائقین کے لہو بھی گرماتے رہے۔ کالج کے چاق و چوبند دستے نے بینڈ کی لے اور ڈھول کی تھاپ پر مہمانوں کا استقبال کیا اور سلامی دی جبکہ پبلک سکول تائیکوانڈو کلب نے مختلف کرتب دکھائے اور خوب داد تحسین حاصل کی۔ اس موقع بابر ہاوس، جناح ہاوس، اقبال ہاوس،سرسید ہاوس کی فٹ بال، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، رسہ کشی، سیک ریس ، سپون ریس کی موسٹ سینئر، سینئر، جونیئر اور موسٹ جونیئر ٹیموں نے نہایت نظم و ضبط کے ساتھ بالترتیب مہمانون کو سلامی دی۔ان کے علاوہ پبلک سکول ہائکنگ کلب، اتھلیٹس اور رضاکاروں نے بھی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔مہمان خصوصی وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم احمد خان،کمانڈنگ آفیسر ایس سی ا و لیفٹنٹ کرنل انعام، پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج سکردو لیفٹنٹ کرنل حاجی خلیل احمد اور وائس پرنسل پی ایس اینڈ سی ایس علی احمد جان نے تمام ٹیم کپتانوں سے ہاتھ ملایا جبکہ سپورٹس انچارج لیکچرار عتیق الرحمان، اسسٹنٹ سپورٹس انچارج محمدنسیم ، شاہد رضااور ناصر علی لسونے تمام کپتانوں کا تعارف کرایا ہفتہ کھیل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمانوں نے نے کبوتر فضا میں اڑائے، رضاکاروں نے مہمانوں پر گل پاشی کی، آتش بازی اور زور دار تالیوں کے ساتھ رسم افتتاح مکمل ہوا۔ طلبانے پاکستان زندہ باد ، پبلک سکول پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ تالیوں کی گونج میں مہمانوں کو انکی مخصوص نشستوں پر پہنچادئیے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسل پبلک سکول اینڈ کالج سکردو لیفٹنٹ کرنل حاجی خلیل نے تمام مہمانوں بلخصوص وائس چانسلر ، کمانڈگ آفیسر ایس سی او، پرنسل ڈگری کالج سکردو،محکمہ زراعت کے سربراہ، محکمہ جنگلات کے سربراہ، صحافی برادری اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورکالج آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس خوبصورت ایونٹ کو کامیاب کرانے میں جن جن شخصیات اور اداروں نے معاونت کی انکا سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سکول اینڈ کالج معیار و مقدار کے اعتبار سے گلگت بلتستان کے بڑے تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، یہاں پر ای سی ڈی سے بی ایس سی تک کی معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر رواں سال کے ایس ایس سی ، ایچ ایس ایس سی (فیڈرل بورڈ) اور بی ایس سی (پنجاب یونیورسٹی) کے امتحانات میں شاندار اور تاریخی کامیابی کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے و ائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم احمد خان نے کہا کہ پبلک سکول اینڈکالج سکردو کے پرنسل اور سٹاف کا انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے بلتستان یونیورسٹی آمد پر خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ادرے کی تعلیمی کارکردگی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس ادارے کی کارکردگی اور طلبا واساتذہ کی محنت و لگن کو دیکھ کر مجھے اطمینان حاصل ہوا ہے کہ یہ ادارہ گلگت بلتستان کی ترقی کا ضامن ہے۔بلتستان یونیورسٹی اس ادارے کے ساتھ ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔ یہاں کے معیار دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ اس ادارہ کے فارغ التحصیل طلبا بلتستان یونیورسٹی کا اثاثہ بن سکتا ہے۔ ہم اس ادارے کے طلباکے لیے خصوصی سکالر شپ بھی دیں گے اور اس ادارے کے طلباء ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ ساتھ میں انہوں نے سپورٹس میں حصہ لینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے پچیس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button