عوامی مسائل

چنداہ وادی کے سات ہزار مکین بنیادی سہولیات سے محروم

سکردو ( رجب علی قمر ) 7 ہزار آبادی پر مشتمل وادی چنداہ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ،علاقے میں 1 گرلز پرائمری سکول تک نہیں اہل علاقہ کو تعلیم ،صحت اور بنیادی سہولیات میسئر نہیں منتخب نمائندوں نے آنکھیں پھیر لیں 40 سالہ تاریخ میں چنداہ میں کوئی کام نہیں ہوا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چنداہ سے تعلق عمائدین سید منظور ،اشرف ،انور علی ،حاجی محمد ،حاجی ابراہیم ،حیدر و دیگر نے کہا کہ چنداہ روڈ موت کا کنواں بنا ہوا ہے کئی بار حادثے کی وجہ سے متعدد افراد موت کے منہ چلے گئے ہیں صحت کا کوئی پرسان حال نہیں مریض سکردو جاتے ہی چنداہ روڈ پر ہی اللہ کے پیارے ہوجاتے ہیں جبکہ حاملہ خواتین سڑک پر ہی بچے جنم دے رہے ہیں عمائدین نے کہا کہ چنداہ پر کوئی بھی عوامی ننمائندہ توجہ نہیں دے رہا منتخب رکن اسمبلی کاچوامتیاز صرف سیر سپاٹے کے لئے آتے ہیں اور کھانے کھا کر چلے جاتے ہیں اب تک ایک پیسے کا کام نہیں ہوا موجودہ اور سابق عوامی نمائندوں نے جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا چنداہ کی سات ہزار آبادی کے لئے ایک گرلز پرائمری سکول تعمیر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے عوامی مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ تعلیم ،صحت ،پانی ،روڈ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button