حادثات

شگر میں‌آتشزدگی کے دو مزید واقعات، تین گھر جل کر راکھ ہو گئے

شگر(عابدشگری) شگر نیاسلو میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔پہلا واقعہ گذشتہ رات 12بجے پیش آیا جہاں ہادی اور محمد کے گھروں کو پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔جس کی زد میں آکر دونوں کے گھر مکمل تباہ ہوگئے۔آگ سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔ لیکن گھر میں موجود تمام اشیاء جل کر خاکستر ہوگئے، جس میں مال مویشیاں بھی شامل تھیں۔

ایک اور واقعے میں دن کے وقت گھر کو آگ لگئی۔ گھر کے مالک کا نام غلام محمد بتایا جاتا ہے۔آگ سے ان کے گھر مکمل جل کر خاکستر ہوگئے۔دونوں واقعات میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھاکر مزید گھروں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچالیا۔آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکا۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق رات کو لگنے والے آگ آسمانی بجلی گھرنے کی وجہ سے لگی۔لوگوں کے مطابق آگ بجھانے کی مناسب آلات نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصانا ت ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button