گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد تحریک انصاف کا امتحان شروع ہوگیا ہے، امجد ایڈووکیٹ
گلگت(پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی قیادت اور صوبائی قیادت کا کڑا امتحان شروع ہوگیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو یہ احکامات جاری کر دیے ہیں کہ وہ 14 دن کے اندر سر تاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی نے جو سفارشات مرتب کئے تھے انہی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنا کر سنیٹ ، نیشنل اسمبلی اور دیگر وفاقی اداروں میں نمایندگی دی جاے سابقہ حکومت نے اپنی بنائی ہوئی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہیں کر کے صرف ایک آرڈر دیا لیکن اب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کا امتحان شروع ہوا ہے کہ وہ اس معاملے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کو کیا جواب دینگے انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن اس وقت سرتاج عزیز کمیٹی کے سفارشات پر اپنے وفاقی آقاوں کے کہنے پر خاموشی اختیار کرنے کے بعد ایک آرڈر لیکر گلگت بلتستان آ گئے مگر آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے 14 دن میں سفارشات مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اگر وفاقی حکومت اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے گی تو اس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان اپنا فیصلہ سنائے گا۔ جاری کردہ ۔