خبریں

ڈی جی گلگت بلتستان سکاوٹس کی شہید نسیم عباس کے مزار پر حاضری

شگر(عابدشگری) ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس بریگیڈئر بابر احمد کاشہید سپاہی نسیم عباس کی قبر پر حاضری،پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کیلئے دعاکی گئی۔ڈی جی سکاؤٹس نے شہید کے والدین اور لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان کو تعزیت کی۔ڈی جی جی بی سکاؤٹس بابر احمد نے گذشتہ دنوں سیاچن کی محاز پر شہید ہونے والے جی بی سکاؤٹس کے سپاہی نسیم عباس کے قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ شہید کی قبر پر جی بی سکاؤٹس کے جوانوں نے سلامی دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سکاؤٹس نے کہا کہ نسیم عباس کی شہادت جی بی سکاؤٹس کیلئے باعث فخر ہے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاک وطن انہی شہیدوں کی خوشبو سے آباد رہے گا ۔ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔انہوں نے شہادت کو موت مرکر حیات جادوانی حاصل کی ہے۔ ان کی شہادت سے ہمار ا اور اس علاقہ کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔بعد میں انہوں نے شہید کی والدین اور لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں بیٹے کی شہادت پر تعزیت کی۔ اس موقع پر والدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید کارتبہ ایک عظیم رتبہ ہوتا ہے جو صرف ان کے مقرب بندوں کو ملتا ہے۔ہم سب شہید ہونے کی شوق میں پاک وطن کی حفاظت پر معمور ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید نسیم نے شہادت نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔یہ ہمارے لئے اعزاز ہے ۔ انہوں نے شہید کی بچوں کی مفت تعلیم کاعلاج و معالجہ اور دیگر سہولیات کیساتھ لواحقین اور والدین کی فری میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔جبکہ شہید کے بھائیوں میں سے ایک نفر کو جی بی سکاؤٹس میں بھرتی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button