معیشت

الناصر ملٹی پرپز کو آپریٹیو سوسائٹی کا سالانہ اجلاس منعقد، نئی کابیہ منتخب

ہنزہ (نامہ نگار)اسماعیلی ہنزہ شناکی ریجنل کے صدر شیر عالم نے کہا ہے کہ کاروبار ایمانداری اور نیک نیتی سے کی جائے تو رسول خدا کی سنت ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ روزگار کیلئے کاروبار پرزور دیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارالناصر ملٹی پرپز کوآپریٹیو سوسائٹی لیمیٹڈ ناصر آباد کے سالانہ AGMسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان بالخصوص اور ہنزہ و غذر میں بالعموم لوگوں کو روزگار اور آسان شرائط پر قرضے دینے میں اہم کردار ہے اس لئے لوگوں کو بھی چاہئے کہ ان کے شرائط و ضوابط پر پورے اترتے ہوئے ان کے سوسائٹیز کے ساتھ تعاون کرے اور ان سے کاروبار و دیگر ضروریات کیلئے لی جانے والی رقم کو مقرر وقت میں لوٹا دیں ۔اس موقع پر رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز گلگت بلتستان محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہ جی بی میں معیشت میں سوسائٹیز کا اہم کردار ہے اور اس سوسائٹیز کی وجہ سے آج ہزاروں لوگوں کو روزگار میسر ہے ۔الناصر ملٹی پرپز کورآپریٹیو سوسائٹی ناصر آباد کے جنرل باڈی اجلاس میں باقائد انتخابات کے ذریعے نئی کابینہ تشکیل دی گئی ۔ نئے منتخب ہونے والی کابینہ میں نعمت شاہ صدر،نعیم اللہ بیگ نائب صدر، اکبر حسین جنرل سیکریٹری ،نسیم اللہ فنانس سیکریٹری ،ناصر علی ڈائریکٹر،مبارک شاہ ،علی یار خان ،سیف الرحمن ،جاوید اقبال ،علی انور اور خوش احمد بھی ڈائریکٹرمنتخب ہوئے ۔جنرل بارڈ اجلاس اور نئی گورننگ بارڈ انتخابات میں الیکشن کمشنر کا کردار اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیوسوسائٹیز مومن شاہ نے ادا کیا۔ اس مو قع پر فنانس سیکریٹری محمد سلیم خان نے ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button