اہم ترین

گورنر گلگت بلتستان سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری واپڈا کے زیر نگران مختلف منصوبوں کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر گلگت بلتستان نے چیئرمین واپڈا کو کہا کہ شتونگ نالا منصوبے کی فیزیبلٹی تیار کیا جائے تاکہ سکردو میں بجلی اور پانی کے بحران پر قابو پایا جا سکے ۔ چیئرمین واپڈانے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ اس منصوبے کی فیزیبلٹی بنانے کے لیئے فوری اقدامات کئے جائیں گے ۔

چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے کہا کہ گلگت بلتستان میں واپڈا کے زیر نگرانی مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان منصوبوں کو بہت جلد تکمیل کریں گے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ ۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ سدپارہ ڈیم منصوبے اور اس منصوبے میں نصب مشینوں کی اپ گریڈیشن ، سیویک ریور میں بجلی کے منصوبے کی سروے ، واپڈا سکول کی تعمیر اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیئے واپڈا سارے وسائل بروئے کار لائے گی ۔

چیئرمین واپڈا نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی کمی کے باعث عطاء آباد جھیل پر ہائیڈرو پاور منصوبہ کی تعمیر کے لیئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین اور گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کے درمیان گلگت بلتستان میں واپڈا کے مختلف منصوبوں میں تعینات عارضی ملازمین کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی ۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ان ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button