عوام شرپسندوں کا بائیکارٹ کریں، فورس کمانڈر کا تانگیر میں خطاب
چلاس ( شہاب الدین غوری) فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جرنل احسان محمود خان نے دیامر کی تحصیل تانگیر کا دورہ کیا۔ تانگیر میں عوام اور مقامی جرگہ کے اراکین سے تفصیلی ملاقاتیں بھی کیں۔ فورس کمانڈر کی تانگیر آمد پر عوام نے شتیال کے مقام پر والہانہ استقبال کیا اور ریلی کے شکل میں فورس کمانڈرکو تانگیر پہنچادیا اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔
تانگیرمیں فورس کمانڈر نے مصروف ترین دن گزارا۔ فورس کمانڈر نے تانگیر کے آخری گاٶں کرنگے تک پیدل مارچ کیا اور جگہ جگہ عوام سے گھل مل گئے اور عوامی مسائل سنیں۔
تانگیر انٹر کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جزل احسان محمود خان نے کہا کہ تانگیر کے چپے چپے میں محبت دیکھ کر دل خوش ہوا۔ دیامر اور تانگیر کے پھتروں میں بھی محبت بھری داستان موجود ہے۔ وادی تانگیر دوسرے علاقوں کیلئے امن کی مثال ہے لیکن چند امن دشمن عناصر اس علاقے کی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن تانگیر کےمحب وطن عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ،عوام شرپسندوں کا بائیکارٹ کریں، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند سرنڈر کریں۔
عمائدین تانگیر نے اس موقع پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر شرپسندی کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔ تقریب سے پہلے جرگہ کے اراکین نے فورس کمانڈر اور دیگر مہمانوں کو روائتی تحائف بھی پیش کیئں۔
فورس کمانڈر کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر دیامر استور رحمان شاہ اور ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ بھی موجود تھے۔۔