بلاول کا وزیر اعظم پاکستان پہ بے جا الزامات، پی پی پی اور مسلم لیگ میں مک مکا بے نقاب ہو چکا، پی ٹی آئی
چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدرشاہ ناصر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ گلگت بلتستان انتہائی ناکام رہا۔ دیامر میں پی پی کے ورکرز تین دن سے تیاریوں میں مصروف تھے مگر بلاول نے صرف پانچ منٹ کا خطاب کر کے عوام میں مایوسی پھلا دی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہے اور بلاول نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پہ بے جا الزامات لگا کر پی پی اور مسلم لیگ میں مک مکا کا واضع پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ دوستانہ سیاست اور این آر او کا دور ختم ہوگیا ہے۔ عمران خان کی ویژن اور سوچ کے عین مطابق اب ملک سے کرپشن اور لاقانونیت کا خاتمہ ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کا پانچ روزہ دورہ پارٹی کی گرتی ہوئی کارکردگی کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے مگر اب گلگت بلتستان کے عوام سمجھ چکے ہیں اب خطے کے عوام کو عملی اقدامات کرنے والے لیڈر کی ضرورت ہے اور عمران خان ہی گلگت بلتستان کے عوام میں پائی جانے والی مایوسی اور محرومیوں کے خاتمے کا آخری سہارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں اضافہ اور شہرت کو دیکھ کر مخالفین ہواس باختہ ہوگئے ہیں۔
چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیاسی جلسے شادی بیاہ اور دیگر نجی ضروریات پہ سکولوں کی کرسیوں کا استعمال عام ہوگیا۔محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان سکول کے طلباء کے کرسیوں پہ نجی استعمال پہ پابندی عائد کرے۔حصول علم کے لئے فراہم کی جانے والی سکول کے طلباء کی کرسیوں کا غلط استعمال سے طلبا کی تعلیمی سرگرمیوں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ دوسری جانب کرسیاں ٹوٹ پھوٹ اور چوری ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔طالب علموں نے محکمہ تعلیمات گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لئے سکول کی کرسیوں کو کسی کے ذاتی استعمال کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے نیز خس سکول کے ہیڈ ماسٹر یا معلم نے کرسیاں فراہم کی تو اس کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔