چلاس(محمد قاسم ) دیامر کے تحصیل داریل میں سمیگال کے مقام پرکرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ خواتین زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق داریل سمیگال میں نور محمد عرف شیٹ گھرکے بجلی بوڑ میں فنی خرابی دور کرنے کی غرض سے کام میں مصروف تھا کہ اچانک بجلی کی کرنٹ کا شکار ہو گیا۔ ساتھ ہی موجود بیوی نے میاں کی جان بچانے کی کوشش کی مگراْسے بھی بجلی نے پکڑ لیا۔ گھر میں موجود مدد کے لئے آنے والی 4 اور خواتین بھی بجلی کی کرنٹ کا شکار ہو گئے۔ تاہم نور محمد عرف شیٹ موقع پہ دم توڑ گیا جبکہ دیگر پانچ زخمی خواتیں کو مقامی افراد ریسکیو کر کے خفاظتی انتظامات کے تحت فوری طور پہ تمام جسم پہ مٹی ڈال دی اور وہ بچ گیئں۔ ذرائع کے مطابق نور محمد موٹر سائیکل کا مستری تھا اور ٹیکنیکل طور پہ ہر کام میں ماہر سمجھا جاتا تھا۔