اہم ترین

شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا سوال گول کر گئے

اسلام آباد(فد احسین) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا سوال گول کر گئے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ممکنہ طور پر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے پر ان کی جماعت کے موقف کے بارئے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے سوال "گندم جواب چنا "کی عملی تفسیر بنتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو جتنا حقوق ہم نے دیا ہے کسی نے نہیں دیا پریس کانفرنس کے بعد دوبارہ ان سے ہی سوال پوچھا گیا تو جواب میں کہا کہ جب اس حوالے سے اسمبلی میں بل آئے جائے تو ان کی جماعت اس بل کے خدو خال دیکھنے کے بعد کوئی موقف دیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تجویز مبینہ طور سرتاج عزیز کی کمیٹی سفارشات کی غور کرنے ذیلی کمیٹی نے دی ہے اس حوالے سے جمعرات وفاقی کابینہ میں سمری پیش کی جانے تھی مگر وفاقی وزیر قانون کی عدم مودگی کی وجہ سے فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے بعد میں آنے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے کمیٹی سے تمام سٹیک ہولڈر سے مزید مشاورت کرنے کے بعد کابینہ میں پیش کرنے ہدایت کی ہے ۔تاہم اس حوالے سے ماہریں کا خیال ہے کہ وفاقی حکومت نے ایسا کشمیری قیادت کے دباؤ کی وجہ سے کیا ہے ۔یاد رہے کہ ایک دن پہلے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق کے کی طرف سے سخت مخالفت سامنے آئی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button