کارگل اور فرانو ترتوک روڈ کھولنے کے لئے سرحد پار سے مثبت جواب کے بعد پیش رفت ممکن ہے، فورس کمانڈر گلگت بلتستان
گانچھے ( محمد علی عالم ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے کہا کہ کارگل اور فرانو ترتوک روڈ کھولنے کے لئے سرحد پار سے کوئی مثبت جواب آیا تو ہماری طرف سے بھی مثبت پیش رفت ہو گا۔
فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے چھوربٹ سیکٹر کو سیاحوں کے لئے کھولنے اور چھوربٹ سیکٹر کے تمام سرکاری سکولوں کو پاک آرمی کے زیر نگرانی لینے کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلانات آج فورس کمانڈرنے اپنےدورہ چھوربٹ کے موقع پر سکسہ میں عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان اورپاک آرمی کے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا یہ علاقہ شہیدوں کی سرزمین ہے، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔ پاک فوج عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
فورس کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج کبھی بھی سول آبادی پر فائرنگ نہیں کرتے۔ سرحد پار کے تمام علاقے اور وہاں بسنے والے لوگ ہمارے مسلمان بھائی اور پاکستانی ہیں۔ منقسم خاندانوں کے مسائل کا ہمیں مکمل احساس ہے۔ ہمارے دشمن ملک بھارت سول آبادی کو بھی دشمن سمجھتے ہیں اور آبادی پر فائرنگ کرتے ہیں۔ سرحد کے پار اور اس طرف بسنے والے لوگوں کی آپس میں رشتہ داری کا ہمیں معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار بسنے والے لوگ بڑی تکلیف اور مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں عوام کو صحت اور ایجوکیشن کے سہولت فراہم کریں گے۔ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام تیاری کر لیں اگلے سال سے چھوربٹ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ تاہم سکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے مخصوص جگہوں پر سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ عوام سیاحوں کو اپنا مہمان سمجھیں۔
فورس کمانڈر گلگت بلتستان کو رکن کونسل سلطان علی خان نےقرارداد پیش کیا۔