تعلیم

وفاقی اردو یونیورسٹی کے اونچے معیار، این ٹی ایس میں‌ 95 فیصد نمبرات لینے والے کو انٹرویو کے لئے نہیں‌بلایا گیا

کراچی(ممتازشگری سے)وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی گلگت بلتستان کے طلبا کے ساتھ نا انصافیاں جاری,بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم افضل علی شگری کو ایم فل لیڈنگ پی۔ایچ۔ڈی  کے ایڈمشن ٹیسٹ میں% 95.3  لینے کے باوجود انٹرویو کے لئے نہیں بلایا گیا,تفصیلات کیمطابق  ریاضی ڈیپارٹمنٹ وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کمپس جان بوجھ کر گلگت بلتستان کے ایک پوزیشن ہولڈر طالبعلم کو انٹرویو تک نہیں بلایا گیا جب طالبعلم نے ڈیپارٹمنٹ رابطہ کیا تو انہوں نے صاف انکار کیا کہ اب اپ کا انٹرویو نہیں ہوسکتا ہے طالبعلم کا انہیں انٹرویو پہ نہ بلانے کی وجہ معلوم جاننے کی کوشش کی تو انہیں ریاضی کے چیرمین اور ایک جونیر استاد جو انٹرویو پینل میں شامل ہیں اور اپنے من پسند افراد کوپچھلے دو سالوں سےداخلے دے رہی ہیں نے طالبعلم کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اپ کو جہاں جانا ہے چلے جائیں ہم اپ کو جوابدہ نہیں,جس کے بعد طالبعلم نے رجسٹرار اور شیخ الجامعہ کو احتجاجی درخواست جمع کرادی ۔ لیکن دو دن گزر گئے شیخ الجامعہ کے نوٹس پر عملدرامد نہیں کیا جاسکا اور رجسٹرار اور شیخ الجامعہ ریاضی کے چیرمین جو کہ مشکوک ڈگری ہولڈر ہیں اور طاقتور لابی کی سپورٹ حاصل ہے ان کے سامنے مکمل بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔ طالبعلم کا کہنا ہے کہ اگر انٹرویو پر دوبارہ بلایا بھی گیا تو اب خدشہ ہے کہ انہیں جان بوجھ کر فیل کیا جائیگا ۔ انہوں نے صدر پاکستان چانسلر جامعہ اردو اور چیف جسٹس سمیت وزیراعلی گلگت بلتستان اورگورنرگلگت بلتستان سے خصوصی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button