یاسین (معراج علی عباسی ) غذر میں سیپ اسکولوں کے سینکڑوں اساتذہ گزشتہ نو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث مشکلات کا شکار۔اساتذہ کے اکثریت دوکانوں سے قرض لیکر گھر کا چولہ جلانے پر مجبور ھوگیئں ہیں۔ بیشتر اساتذہ کے بچوں کے کالجز اور اسکولوں کے فیس ادا نہ ہونے کے باعث بچوں کے تعلمی سلسلہ متاثر ہونے کا اندیشہ ھے۔
نو ماں تک تنخواہیں نہ ملنے کے باوجود سیپ اسکول کے اساتذہ زیر تعلیم ہزاروں بچوں کو پڑھانے میں مصروف ہیں ۔ سیپ اسکولوں میں تدریسی خدمات سرا نجام دینے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت خدمت کا معاوضہ بر وقت ادا کرے تاکہ ایک استاد کا سفید پوشی برقرار رہتے ہوے زندگی کی گزربسر ممکن ہوسکیں۔