گلگت، گھڑی باغ سے این ایل آئی مارکیٹ روڈ کو ون وے نوٹیفائی کر دیا گیا
گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنروسب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری نے گھڑی باغ سے این ایل آئی مارکیٹ ،نسیم سینماء چوک ،کرنل حسن مارکیٹ سے اتحاد چوک تک ون وے قرار دیکر نوٹیفیکشن جاری کردیا،مسافر سوزوکیوں کے علاوہ کوئی گاڑی کھڑی نہیں ہوگی۔ کرنل حسن مارکیٹ سائٹ پر 20منٹ سے زائد پرائیوٹ گاڑی پارکنگ پر پابندی عائد کردی۔ نسیم سینماء بازار ،این ایل آئی چوک ،کرنل حسن مارکیٹ کے دکاندار حضرات این ایل آئی چوک سے متصل کار پارکنگ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے کے پابند ہونگے جبکہ این ایل آئی مارکیٹ میں ایک روڈ کے ایک طرف بنائے گئے پارکنگ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت ہوگی۔
اسکے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس خومر میں نجی تعاون سے کار پارکنگ قائم کردی گئی ہے جہاں یادگا رچوک سے علمدار چوک خومر تک کے تمام گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت میسر ہوگی ۔یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز ون وے نو ٹیفیکیشن میں تحریری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے ٹریفک مجسٹریٹ کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ ان احکامات پر فوری عملدرآمد کرائیں ،خلاف ورزی کرنے والوں پر جیل ڈال دیں ،کوئی رعائت نہ دیں۔
واضح رہے وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو حکم دیاتھا کہ وہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور پارکنگ کا مناسب اقدامات کریں تاکہ عوام بالخصوص شہریوں مسائل کا سامنا نہ ہو ،جس پر چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیں تھی کہ وہ شہر میں گاڑیوں کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے پارکنگ کا مناسب بندوبست کریں ،جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے شہر کے مختلف علاقوں میں کار پارکنگ کے مناسب انتظامات کردئے ہیں اور بدھ کے روز ون وے نوٹیفیکشن اس سلسلے کی کڑی ہے