اہم ترینجرائم

2018 کے دوران چترال پولیس نے 564 کلو گرام چرس برآمد کر لیں

چترال(بشیر حسین آزاد) ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال کے چارچ سنبھالنے کے بعد چترال میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی مہم شروع کی گئی جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔ اس مہم میں مختلف تھانوں کے حدود سےمنشیات فروشوں کو دھر لیا گیا اورعدالتوں میں پیش کیا گیا۔ تھانہ جات کی مجموعی کارگردگی میں تھانہ لٹکوہ، دروش، چترال اورتھانہ ایون کی کارگردگی نمایاں رہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی سالانہ کارگردگی بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں کافی اچھی رہی۔ جبکہ ماہ دسمبر میں خصوصی مہم کے دوران ذیل منشیات کو قبضہ پولیس کیا گیا:۔
چرس 58.485 کلو گرام
افیون 7.112 کلو گرام
ہیروئن 12 گرام
دیسی شراب 172 لیٹر

جبکہ سالانہ کارگردگی کچھ یوں رہی۔
چرس 563.913 کلو گرام
افیون 13.612 کلو گرام
ہیروئن 205 گرام
دیسی شراب 245 لیٹر ۔

چترال پولیس نے چترال کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button