تعلیم

داخلہ مہم کے سلسلے میں چھوار ہائی سکول گانچھے کے اساتذہ اور طلبہ نے ریلی نکالی

گانچھے (محمد علی عالم) چھوار ہائی سکول کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے سلسلے سے ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔ریلی بچوں نے پلے کارڈ اور بینرزاُٹھا رکھے تھے جن پر علم کے حوالے سے قرآن و احادیث اور تعلیم کے نعرے درج تھے ریلی ہائی سکول چھوار سے شروع ہو کر مختلف محلوں سے ہوتا ہوا واپس ہائی سکول پہنچ کر اختتام پذیر ہواریلی کا مقصد سکول نہ آنے والے بچوں اوران کے والدین کو تعلیم کے اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ بچے سکول آکر تعلیم حاصل کریں اور والدین اپنے بچوں کو علم سے محروم رکھنے کی بجائے تعلیم کی زیور سے آرستاکریں ۔اس موقع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالا اور کہاکہ موجودہ دور میں تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے جبکہ تک علم حاصل نہیں کر سکتا اس کی پہچان ممکن نہیں ہے دینا تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button