اہم ترینتعلیم

قراقرم یونیورسٹی انجینئرنگ فیکلٹی منصوبے کی سنگ بنیاد کل چھلمس داس میں رکھی جائیگی

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انجینئرنگ فیکلٹی کی سنگ بنیاد کل4جنوری کو رکھی جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان 88کروڑ روپے سے زائد لاگت سے بننے والی انجینئرنگ فیکلٹی عمارت کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یونیورسٹی کی جانب سے مہمان خصوصی کے علاوہ صوبائی وزرا، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، علاقے کے عمائدین، علماء، زعماء، سیاسی و سماجی رہنماؤں، ارکان اسمبلی، میڈیا کے نمائندگان سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹاف اور ایم فل ، پی ایچ ڈی کے طلباء کو مدعو کیا گیاہے۔ یہ منصوبہ تین سال قبل منظور ہوا تھا۔ لیکن زمین کی حدبندی کے تنازعے کی وجہ سے تاحال اس پہ کام شروع نہ کیا جاسکا تھا۔

وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اپنی تعیناتی کے ساتھ ہی اس منصوبے پر کام کے آغاز کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا تھا اور انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، ڈویثرنل و ضلعی انتظامیہ ، علاقے کے عمائدین کے تعاون سے اس تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کیا اور چھ مہینے کے اندر اس منصوبے پر کام کے آغاز کو یقینی بنایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button