سیاست

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ صحت میں اپنے 13 بندے بھرتی کروانے کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے، ڈاکٹر زمان

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف دیامر کے سینئر رہنما و داریل سے گلگت بلتستان اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر محمد زمان نے کہا ہے کہ وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں وزیر موصوف نے محکمہ صحت دیامر کے حالیہ ٹیسٹ انٹرویو میں تیرہ افراد کو بھرتی کرائے ہیں ۔اپنے گھر کے تین افراد بھتیجا ، بھتیجی اور پوتا جو کہ گلگت شہر میں رہائش پذیر ہیں انہیں سینکڑوں میل دور کھنبری گاؤں میں بھرتی کروا کر لینڈ ڈونرز کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالا ہے اور غریب عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے پریس کانفرنس کر رہے ہیں اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف خود میرٹ کی دھجیاں اڑا کر اپنی چوری چھپانے کیلئے ڈی ایچ او مبین پر الزام لگا کر ملبہ ان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب جن لوگوں کے حقوق پہ ڈالا گیا ہے انہیں بیوقوف بنانے کیلئے ڈی ایچ او پر الزامات لگا کر اور کمیٹی کے اراکین کو دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ کھنبری کے پوسٹوں پر وزیر موصوف نے جو بھرتیاں کرائی ہے وزیر کیخلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف کیخلاف تحریک انصاف باقاعدہ سخت احتجاج کرے گی جو سرکاری آفیسروں کو بلیک میلنگ کر رہے ہیں ۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button