اہم ترین

گورنر سندھ سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات

کراچی (پ ر ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفت شنید ہوئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سند ھ کے تمام میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان کے سٹوڈینٹس کے لیئے کوٹہ کے سیٹوں کو بڑھا یا جائے گا او ر سندھ کے یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طلباء و طلبات کے داخلوں کے لیئے پالیسی مرتب کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو صوبہ سندھ کے سرکاری یونیورسٹیز میں داخلے لینے میں دشواری نہ ہو ۔

گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر گورنر سندھ نے یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں FCPS میں داخلے کے لیئے کوٹہ مختص کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیئے موقع فراہم کیا جا سکے ۔گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کراچی میں رہائش پزیر خاندانوں کو ڈومسائل فراہم کیا جائے گا تاکہ کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔
گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کی طرح ترقی کے راہ پر گامز ن کرنے کے لیئے صوبہ سندھ بھرپور معاونت کرے گی اور پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ذریعے سندھ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے لیئے حکومت سندھ اقدامات کریگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button