ہنزہ (اجلال حسین ) نو تعینات ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر زعیم ضیاء کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، نہات کم ایام میں ضلع ہنزہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی خوش آئند ہیں جبکہ سول ہسپتال علی آباد کو تین شفٹوں میں چلانے کے پلان بھی قابل تحسین ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو صحت کے معاملے میں جوبھی سہولت درکار ہونگے فراہم کیا جائے گا۔ اان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ کیپٹن(ر) سید علی اصغر نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ کے ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال علی آباد میں معائینہ کے دوران میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ کا رقبہ وسیع ہونے کی وجہ سے نہ صرف صحت کے معاملات بلکہ دیگر کاموں میں بھی عوام کو مشکلات کاسامنا ہو رہا ہیں۔ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کو کم کر نے میں اپنا کردار ادا کریگا۔
اس موقع پر ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر زعیم ضیاء نے ڈی سی ہنزہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر سیکریٹری اور ڈائریکٹرمحکمہ صحت گلگت بلتستان کے تعاون سے ہنزہ میں مزید 10ڈاکٹرز تعینات کر دیے گئے۔ اس سے پہلے کریم آباد ،گلمت اور علی آباد ہسپتالوں میں صرف تین ڈاکٹرذ تعینات تھے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر علی آباد مرکزی ہسپتال میں تعینات ہوگی۔ سوست ، چپورسن، غلکین، مرتضی آباد ، التت ڈسپنسریوں میں ڈاکٹر ز ہفتے میں دو سے تین دن مریضوں کی چیک اپ کرینگے۔
ڈاکٹر زعیم ضیاء نے بریفنگ میں مزید کہا کہ پچھلے چارسال میں ضلع ہنزہ کے ہیڈکوارٹرہسپتال علی آباد کو پانی کا اہم مسلہ تھا۔ مقامی ایل ایس او اور عوام کی تعاون سے پانی کو بحال کر دیا ہیں۔ علی آباد ہسپتال میں یکم جنوری کے بعد تین شفٹوں کے علاوہ مریضوں کی ایڈمیشن اور کھانے پینے کا بھی بندوبست کیاجا رہا ہیں۔
ڈ ی ایچ او ہنزہ نے کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ نے وہ پیرامیڈیکل اسٹاف جو کہ ضلع سے باہر کام کررہے تھے ان کو مقامی اسٹیشن پر لایا گیا ہیں۔ جو بھی ملازم غیر حاضر ہوگا ان کی تنخواہ روکنے کے لئے حکام بالا سے کہا گیا ہیں۔ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیئےکریم آباد، گلمت اور علی آباد میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا گیا ہیں۔ ایک لیڈی ڈاکٹر کے علاوہ دو سے تین ڈاکٹرز بھی فروری تک تعینات ہونگے۔
ڈی سی ہنزہ سول ہسپتال علی آباد میں مریضوں سے ملے اور درپیش مسائل بھی سنے جبکہ وارڈز کےمعائنے کے ساتھ فارمیسی ، لیبارٹری کے سامان بھی دیکھے۔ ڈی سی ہنزہ نے ڈی ایچ او ہنزہ کی گزشتہ ایک ماہ کی کارکرردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی حکام بالا کے تعاون اور اُن کی کاوشوں کو سراہا۔