تعلیم

قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس چلاس نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے خصوصی پیکچ کا اعلان کردیا

گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس چلاس نے دیامر استور کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے خصوصی پیکچ کا اعلان کردیا۔سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے لیے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سے سٹیڈی لیو اور پڑھانے میں خصوصی رعایت دلانے کی منظوری لی ہے ۔دیامر استور ڈویژن میں پڑھانے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اس نادار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے KIUدیامر کیمپس میں جاری ایم اے ایجوکیشن میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار KIUدیامر کیمپس چلاس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز نے KIUکے شعبہ تعلقات عامہ سے دیامر کیمپس میں جاری داخلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی کوششوں سے اساتذہ کے لیے یہ خصوصی پیکیج کی منظوری لی گئی ہے ۔اساتذہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے کیمپس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔یہ سہولت ایک سال کے لیے دی گئی ہے ۔لہذا اساتذہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہوئے داخلہ لے کر اپنی ڈگری مکمل کرسکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button