قراقرم یونیورسٹی کے طلباء مائیکرو سافٹ ایمجن کپ مقابلے کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے
اسلام آباد (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباء مائیکر و سافٹ ایمجن کپ مقابلے کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ۔ا یچ ای سی کے سرپرستی میں ہونے والے مائیکروسافٹ ایمجن کپ مقابلہ سیریز میں پاکستان بھرکی یونیورسٹیوں کے طلباء شریک ہیں ۔
KIUشعبہ کمپیوٹر سائنسز کی پانچ رکنی ٹیم کی سرابرہی ڈائریکٹر آئی ٹی خالد آمین اور شعبہ کمپیوٹر کے لیکچرار شاہد ملک کررہے ہیں ۔
مائیکروسافٹ ایمجن کپ مقابلہ انعقاد کرنے کا مقصدکمپیوٹر سے منسلک طلباء کو روزگار اور کمپیوٹر سے متعلق مزید معلومات او ر سیکھنے کے مواقعے فراہم کرنا ہے ۔ پاکستان سطح پر ہونے والے مائیکروسافٹ ایمجن کپ مقا بلہ جیتنے والی ٹیم امریکہ میں ہونے والی عالمی فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
وائس چانسلر KIUڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نےKIUکی ٹیم کا دوسری مرحلے میں پہنچے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہKIUکے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباء سے امید ہے کہ وہ اس مقابلے میں نمایا ں پوزیشن لیتے ہوئے عالمی سطح پر ملک عزیز کی نمائندیگی کرتے ہوئے پاکستان سمیت یونیورسٹی کا نام روشن کرینگے۔