نو بیاہتا سترہ سالہ لڑکی کی پراسرار موت، قتل کا شبہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اشکومن(نمائندہ خصوصی) تین مہینے قبل شادی ہونے والی سترہ سالہ لڑکی کی پراسرار موت،لڑکی کے والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا،پولیس مصروف تفتیش۔

تفصیلات کے مطا بق گاؤں گلوداس کھاری سے تعلق رکھنے والی سترہ سالہ خاتون مسمات (گ آ) زوجہ اقبال حسین جو کہ اپنے شوہر کے ہمراہ نالہ برگل میں مقیم تھی گزشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بناء پر فوت ہوگئی ،سسرالیوں نے خاتون کے والد کوبتائے بغیر لاش گھر واقع گلوداس پہنچایا۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ کو اطلاع ملنے پر نعش سول ہسپتال چٹورکھنڈ پہنچا یا گیاجہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی ۔متوفیہ کے والد نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے جبکہ سسرالیوں کے مطابق خاتون بیمار تھی ۔

پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments