صحت

محکمہ صحت نےکھرمنگ میں گائنی ڈاکٹر تعینات کردی

کھرمنگ (بیوروچیف ) کھرمنگ میں عوام کے پرزور مطالبے پر محکمہ صحت نے گائنی ڈاکٹر تعینات کردی ہے. گائنی ڈاکٹر سول ہسپتال طولتی میں مریضوں کو دیکھیں گی. کھرمنگ کی عوام کی طرف سے حکومت کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے.

ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عباس علی کے مطابق کھرمنگ میں عورتوں کے پیچیدہ امراض کے علاج و معالجے کے لئے گائنی ڈاکٹر نہیں تھے اور عوام کی طرف سے گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی کے لئے مطالبے بھی سامنے آرہے تھے۔ خاص طور پر خواتین کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایک گائنی کالوجسٹ کی تعیناتی کے لئے کوشش کی اور آج ہم ایک لیڈی ڈاکٹر لانے میں کامیاب رہے۔ لیڈی ڈاکٹر خواتین کے پیچیدہ امراض کے ساتھ ساتھ رحم کے کینسر کا بھی علاج کریگی جبکہ مریضوں کو ادویات پاک آرمی دے گی.

کھرمنگ میں پہلی بار خواتین کے لئے گائنی کالوجسٹ تعینات ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دور گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کی کوششوں کو سراہا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button