سیاست

ہنزہ: پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نائب صدر سلمان علی نے استعفی دینے کا اعلان کر دیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) ایک گھرمیں تین سیٹیں ہونے کے علاوہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے یکسر نظر انداز کرنے پر پاکستان مسلم لیگ یوتھ وینگ ہنزہ کے نائب صدر سلمان علی نے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔

سلمان علی جو کہ ان دنوں سانحہ علی آباد کے ناخوشگوار واقعہ کے بعد گاہکوچ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار وممبران گلگت بلتستان اسمبلی میں حلقہ6ہنزہ کے ایک ہی گھر سے دو نما ئندے کے علاوہ سابق گورنر میر غضنفر علی خان بھی اُسی گھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت کی عدم دلچسپی اورکارکنوں کی حوصلہ شکنی کی وجہ سے پارٹی کو خیر باد کہہ رہا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2015میں ہونے والی گلگت بلتستان کے جنرل انتخابات میں علاقے کے نمائندے کو کارکنوں کی محنت سے بھاری اکثیرت سے جتوایا گیا جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف اور صوبائی پا رٹی قیادت نے اُسی خاندان کو ہی جی بی اسمبلی میں خواتین کے سیٹ سے بھی نوازہ جبکہ ایک سال بعد وفاقی حکومت نے منتخب نمائندہ میرغضنفر علی خان کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کر دیا۔ جس کےبعد ہی حلقے میں ضمنی انتخابات کرایا گیا اس میں بھی صوبائی قیادت سے بغیر مانگیں پارٹی کارکنوں کی انتھک کوشش الیکشن میں جانی و مالی اخراجات کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کو ہی ہنزہ حلقہ6ضمنی انتخابات میں بھی کامیاب کر ایا ۔ اس محنت کےصلے میں ایک ہی گھر سے تین سیٹیں اور صوبائی قیادت کی عدم دلچسپی اور کارکنوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے کے علاوہ عوام ہنزہ کے امیدوں کے ساتھ مذاق کرنے کی وجہ سے تنگ آکر بحیثیت پی ایم ایل این کارکن اوریوتھ ونگ کے نائب صدر کے عہدے سے استفعی دے رہا ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button