جرائم

گلگت پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا

گلگت: ایس ایچ او جوٹیال کی زیر نگرانی میں سب انسپکٹر محمد علی،اے ایس آئی نزول الرحمان و ٹیم نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری شدہ مال و ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے یاد رہے کہ مورخہ سولہ فروری کی شب مسمی کریم حیات سکنہ گوجال کی دکان واقع پبلک چوک جوٹیال سے مالیت ایک لاکھ بیس ہزار روپے کے مختلف موبائل فونز اور اسی شب مسمی حکمت علی سکنہ گوجال کی دکان واقع امیر شاہ مارکیٹ جوٹیال سے دو لاکھ بہتر ہزار روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور موبائل فونزنقب زنی کے بعد چوری کر کے لے گئے تھے کی رپورٹ کے مطابق مقدمات بالترتیب 12،13/2019
تھانہ جوٹیال میں درج کیا گیا ہے ۔

ملزمان مطیع اللہ و اکرام اللہ ساکنان کھنر چلاس حال مقیم جوٹیال گلگت کو گرفتار کر کے دو عدد لیپ ٹاپ اور کافی تعداد میں موبائل فونز برآمد کرلیا ہے اور مزید ریکوری متوقع ہے۔

یاد رہے کہ سب انسپکٹر محمد علی و ٹیم کی مسلسل محنت اور لگن سے اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

ایس ایچ او دنیور کی زیر نگرانی میں آج پولیس تھانہ دنیور کو مقدمہ نمبر 76/2018 میں مطلوب ملزم عبداللہ ولد منصور خان سکنہ بسین کو گرفتار کر کے بند حوالات کیا جاکر تفتیش جاری ہے ۔

زیر نظر تصویر میں سب انسپکٹر محمد علی و ٹیم اور چوری شدہ مال و ملزمان جوٹیال پولیس کی تحویل میں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button