جرائم

ضلع نگر کی تاریخ‌میں‌پہلی بار گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات، غیر مقامی سبزی فروش لُٹ گیا

نگر( اقبال راجوا) چھلت ٹاٶن میں غیر مقامی سبزی فروش کو تین نا معلوم افراد نے گن پوانٹ پر لوٹ لیا۔ واردات کی خبر ملتے ایس پی نگر حسن علی نے ملزمان کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کےلٸے سخت ہدایات جاری کیں۔ پولس نے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ واضح رہے ضلع نگر کی تاریخ میں اسلحے کی زور پر کی جانے والی سب ے پہلی واردات ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بی بی سی چوک چھلت ٹاٶن میں ٹھیلے پر سبزی فروخت کرنے والے غیر مقامی نوجوان اپنے دن بھر کی کماٸی جیب میں لٸے گھر جانے کے لٸے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے متصل گاٶں اکبر آباد پہنچاہی تھےا کہ روڑ پر پیچھے سےاچانک تین ڈاکو نمودار ہوٸے اور پستول دکھا کر رستے سے ہٹ کر ایک طرف ہوجانے کا کہا جس پر نوجوان فروش نے چیخ چلانا شروع کیا جس پر ملزمان نے سبزی فروش کو ذد و کوب کر کے زخمی کیا اور سبزی فروش سے ایک اینراٸڈ فون اور دن بھر کی جمع پونجی اٹھا کر رفو چکر ہونے لگے۔زراٸع کے مطابق ملزمان واردات کرنے کے بعد پیدل پل foot ridge  کی طرف چھلت پاٸین جانے کے لٸے  دھوڑنے لگے شور سن کر آس پاس کے گھرانوں نے لزمان کا تعاقب کیا لیکن کوٸی بھی ملزم ہاتھ نہیں تھا۔ سبزی فروش نے چھلت ٹاٶن تھانے میں ملزمان کے خلاف کارواٸی کی درخواست داٸر کی جد کے بعد تھانہ چھلت  پولس نے ملزمان کی تلاش شروع کی۔ جبکہ خبر سنتے ہی ایسایس پی نگر نے 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنیکی سخت ہدایات جاری کیں ہیں۔ پولس کے مطابق واردات سے لگتا ہے کہ ملزمان مقامی ہیں جن کو اگلے کچھ گھنٹوں میں گرفتار کرنے کے انتظامات مکمل کر لٸے گٸے ہیں۔ علاقے میں پہلی بار ہونے والی اس واردات دے عوام الناس کو شدید حیرت اور تشویش ہو گٸی ۔عوامی حلقوں نے ایس ایا پی نگر حسن علی سے امید لگا رکھی ہے کہ چور ڈاکوٶں کی جلد ازجلد گرفتاری ہوگی جس کےبعد عدالت میں مجرمان کو  عبرتناک سزا دی دلاٸی جاٸے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button