خبریں

غذر: ’سمال کارحادثے میں چھ افرادکوزندہ بچانے والے جوانوں کو انعام سے نوازا جائیں‘

گلگت(پ ر) گلگت میں مقیم یاسین کی معروف سماجی شخصیت صوبیدار ریٹائرڈ مطائب شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں گزشتہ دنوں سمال غذرکے مقام پرحادثے کا شکار ہوکر دریا میں گرنے والی کار میں سوار چھ افراد کو دریا کے نازک موجوں سے زندہ بچانے والے یاسین کے نوجوانوں ڈرائیور رشیدعلی،جاوید اور نیت جان کی اعلیٰ ہمت اور انسان دوستی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کی ایک انمول مثال قراردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سمال کے مقام پر یاسین جانے والی کار دریا میں گرنے کے چند لمحے بعد مذکورہ بالا نوجوان موقع پر پہنچ گئے اورمصیبت زدہ افراد کو بچانے کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیرٹھٹھرتی سردی کے باوجود دریا غذرمیں کود پڑے اور حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے چھ افراد کو زندہ بچاکرنہ صرف انسانیت کی مثال قائم کردی بلکہ اپنی اعلیٰ ہمت اور جرات کے ذریعے علاقے کا نام فخرسے بلند کردیا جوکہ انتہائی قابل تعریف اقدام ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،چیف سکریٹری خرم آغا اور ڈپٹی کمشنرغذر دلدار احمد ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے خونی موجوں سے چھ انسانی جانیں بچانے والے ان باہمتنوجوان رشیدعلی،جاوید اور نیت جان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتی سطح پرانہیں ٹوکن انعام سے نوازکر ان کی حوصلہ افزائی فرمائیں تاکہ ایسے اقدامات سے معاشرے کے دیگرافرادکے اندربھی دکھی انسانیت کی مدد کا جذبہ پیداہوسکے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button