ہنزہ کو جان بوجھ کر نمائندگی اور ترقی کے ثمرات سے دور رکھا جا رہا ہے، آل پارٹیز رابطہ کمیٹی ہنزہ کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس
اسلام آباد(پ ر) آل پارٹیز رابطہ کمیٹی ہنزہ کے رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی میں ہنزہ کے عوام کا کلیدی کردار ہے۔شاہراہ ریشم کی کامیابی میں بھی ہنزہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔52بلین ڈالر میں سے چاروں صوبوں میں 34بلین ڈالرکے منصوبے جاری ہیں۔ہنزہ سمیت گلگت بلتستان کیلئے ایک بھی منصوبہ شامل نہیں۔
آ ل پارٹیز رابطہ کمیٹی ہنزہ کے رہنمانور محمد نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں ملازمت میں بھی ہنزہ کو نظر انداز کیا گیا۔ہنزہ میں دوسری نشست کیلئے حلقہ بندی بھی نہیں ہو رہی۔سی پیک کا حب ہنزہ اس وقت سیاسی رہنما سے محروم ہے۔ حلقہ بندیاں نہ ہونے کی وجہ عوام خاص کر نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہیں۔ ہنزہ میں چھ میگاواٹ کے ہائیڈل پاور سٹیشنز موجود ہونے کی وجہ سے بجلی کابحران ہے۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔32.5میگاواٹ عطاء آباد توانائی منصوبہ کیلئے حکومت ڈونرز ڈھونڈ رہی ہے۔ڈاکٹرز ہنزہ میں کام کرنے کی بجائے نجی کلینکس چلانے کیلئے گلگت میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ہنزہ کی آبادی تقریباً72ہزار ہے،تین حصوں پرمشتمل ہے۔
آل پارٹیز رابطہ کمٹی ہنزہ کے رہنما کرنل (ر) عبید نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی اسمبلی میں ہنزہ کو محروم رکھا ہوا ہے۔ حکومت تھرمل جنریشن خریدنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ ششپر گلیشیئرز سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات ہیں۔ تمام اداروں کو گلگت بلتستان تک متحرک کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں اہم سرکاری عہدے خالی ہیں۔
راجہ شہباز نے کہا کہ جس سرزمین سے اربوں روپے پاکستان کیلئے جمع ہوتے ہیں،وہ بنیادی حقوق سے محروم ہے۔
نور محمد نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن کا راج ہے۔عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کو گلگت بلتستان تک بڑھائے۔گ لگت بلتستان میں بیوکروکریسی بہت مضبوط ہے،چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں مضبوط سیاسی نظام قائم ہوں۔
کرنل (ر) عبید نے کہا کہ وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی نے طلباء کے سکالرشپس کو بحال رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں بھی کام ہو رہا ہے۔