بلاگز

ضلع غذر، خوبصورت ترین سیاحتی مرکز   

تحریر:  لیاقت علی آزاد

جس نے غذر نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا ۔ پورا گلگت بلتستان سیاحوں کے لیے  جنت سے کم نہیں گلگت بلتستان کا ہر ضلع خوبصورتی سے بھرا ہوا ہے ۔

آج ہم آپ سے بات کرینگے گلگت بلتستان کی حسین ترین وادی ضلع غذر کے حوالے سے شہیدوں غازیوں بہادروں انقلابیوں پڑھے لکھے امن پسند لوگوں کی سرزمین ضلع غذر  قدرتی حسن سے مالامال اور سیاحوں کے لیے ایک بہترین سیاحتی مرکز ہے ۔لینڈ آف لیکس یعنی خوبصورت جھیلوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے وادی غذر کو ‘ یہاں کے نالے ندیاں ‘ جھیل ‘ بہتے دریا ‘ زرخیز زمین  ‘ سر سبز و شاداب میدان ‘ اونچے پہآڈ سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتے ہے ۔یعنیسیاحوں کا ڈریم لینڈ خوابوں کا مرکز ہے ضلع غذر.

 ضلع غذر پنیال ‘گوپس’ اشکومن ‘ امت ‘  ‘یاسین ‘ پھنڈر کی جنت نظیر وادیوں پر مشتمل ہے ۔یہاں شینا ‘ کھوار ‘ بروشسکی ‘ اور وخی زبان بولنے والے رہتے ہیں۔ اس علاقے کی ثقافت منفرد اور دلکش رنگوں سے مزین قوس قزح کی طرح ہے۔ یہ علاقہ منفرد رسم و رواج اور اہم محل و قوع کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے ۔

دیسی کھانے پینے میں یہاں کے دیسی مکھن سے تیار گولی ‘ درم ‘ سپیک ‘ مکئی کی روٹی ‘ مول ‘ گوم  فلآیی حریسا’  صحت مند غذا کے طور پر کھایے جاتے ہے۔یہاں کے دیسی لزیز کھانے صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہے ۔

تحصیل پنیال کے تازہ میوہ جات چیری’ انار ‘ انجیر ‘ سیب ‘ آڈو ‘ خوبانی’  ناشپآتی وغیرہ اور خشک میوہ جات ‘ بادام اخروٹ  ‘ مشہور سوغات کلاو اپنے منفرد زایقے کی وجہ سے ساری دنیا میں ایک منفرد مقام اور نام حاصل کر چکا ہے ۔پنیال میں پھل فروٹ وافر مقدار میں پاۓ جاتے ہے اور تحصیل پنیال کو پھلوں کا تھال بھی کہا جاتا ہے ۔اور وادی پھنڈر دنیا کی بہترین ٹروٹ مچھلی کا مرکز ہے۔ وادی پھنڈر ٹراوٹ مچھلی کے شکار کے حوالے سے بڑی شہرت رکھتا ہے ۔

وادی گوپس  پھنڈر کی جھیلوں کے صاف پانی میں پایا جانے والا ٹراوٹ فش صحت کے لیے بہترین قدرتی تحفہ ہے ۔دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور ضلع غذر میں واقع ہے۔ جہاں ہر سال فری سٹائل پولو کا انقعاد ہوتا ہے جس میں گلگت اور چترال کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان پولو مقابلہ ہوتا ہے ۔اس پولو کو منی نیچر بیٹل کا نام بھی دیا گیا ہے ۔بہترین میدان سجتا ہے جہاں پر مقامی لوگ اور غیر مقامی سیاہ محظوظ ہوتے ہے ۔

ضلع غذر کے لوگ عام طور پر محنت کش ‘ امن پسند ‘مہمان نواز انسان دوست اور پڑھے لکھے لوگ ہے ۔تعلیمی میدانوں سے لے کر کھیلوں  کے میدانوں سے لے کر پاکستان انڈیا جنگ کے میدان تک اور سیاست کے میدان تک ساری دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے ہے ۔۔۔

 ضلع غذر کے لوگ گلگت بلتستان کے اور اپنی قوم کے حوالے سے محب وطن لوگ ہیں ۔ قومی محبت کا جذبہ یہاں کے لوگوں کے رگ رگ میں بھرا ہوا ہے ۔یہاں اعلی درجے کے لیڈرز ‘ وکلا ‘ انجینئرز ‘ ڈاکٹرز ‘ آفیسرز ‘ فوجی آفیسرز ‘ اور اعلی اعزاز سے نوازے ہوے لوگ پیدا ہوے ۔ جنہوں نے دنیا بھر میں گلگت بلتستان اور پاکستان  کا نام روشن کیا ۔ تاریخی اعتبار سے یہ علاقہ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔

تمام آنے والے سیاحوں کو ہم اپنی جنت نظیر وادی ضلع غذر میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button