تعلیمعوامی مسائل

استور کے بالائی گاوں فقیر کوٹ میں تعلیم کے نام پر مذاق، سکول کی عمارت پر تالہ لگ گیا، بچے دربدر

 استور ( سبخان سہیل )استور کے بالائی علاقے ضلعے بالا فقیر کوٹ میں سکول میں تعیلم کے نام پر بچوں کے مستقل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے بچے سکول کھنڈارت میں تعیلم کے نام پر پورا دن گزارنے پر مجبور ہیں حکومت وقت محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان اور استور کی ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے اسی سال استور کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے گورنمنٹ پراٸمری سکول ضلعے بالا فقیرکوٹ کی عمارت کی چھت گر گٸ تھی جب کہ ایک کمرہ ٹھیک تھا لیکن بعد میں کنٹینیجنٹ پیڈ چوکیدار نے نوکری نہ دینے پر اسکول کی عمارت کو تالا لگا کر بند کر دیا جس کی وجہ سے اسکول کے بچے کھلے آسمان تلے امتحان دینے  بعد اب تعیلم کے لیے پریشان ہیں  پچھلے 2مہینوں سے زیر تعمیر محلے کسی مکان کے ایک پوشن میں بچوں کو تعیلم کے نام پررگڑا جارہا ہے  ابھی تک محکمہ تعلیم نے نہ تو اسکول کی چھت تعمیر کرواٸی نہ ھی اس اسکول سے چوکیدار سے قبضہ چھوڑوایا اور طلبہ کا مستقبل داٶ پہ لگ گیا ھے۔۔اہلیان  فقیرکوٹ غلام عباس عثمانی اور دیگر نےحکومت اور محکمہ سے مطالبہ کیا ہے  کہ جلد از جلد اسکول کی چھت کی تعمیر کروا کے اسکول کا قبضہ چوکیدار سے چھوڑوا کے ھمارے بچوں کے مستقبل کو بچایا جاۓ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button