جرائم

چترال:‌بونی میں نقب زنی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ

بونی (کریم اللہ ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے مین  چوک میں واقع موبائیل شاپ پر آج رات نقب زنی کا واقعہ پیش آیا، جس میں چور نے دکان کا تالا توڑ قیمتی موبائل، میموری کارڈ اور یو ایس بی لوٹ لئے۔ دکان مالک فخر الحسن نے بتایا کہ آج صبح ساتھی دکاندار نے فون کرکے بتایا کہ ان کے دکان کا تالا توڑا گیا ہے جب ہم وہاں پہنچے تو دکان کا شٹر بند تھا تاہم قفل توڑ کر دکان میں سے قیمتی موبائل سمیت دیگر ایشاء غائب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے سے انہیں کم از کم تیس سے پینتیس ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے بونی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نقب زنی کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے چند روز قبل بھی بونی ہی میں دو دکانوں کا تالا توڑ کر چوری کیا گیا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بونی کے مین چوک میں اسی طرح نقب زنی کا واقعہ انتہائی تشویش ناک امر ہے۔ بزنس کمیونٹی اور سماجی حلقے محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان واقعات کی جلد از جلد تحقیقات کی جائے اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button