صحت

سول ہسپتال چٹورکھنڈ لاوارث، دو ہفتوں‌سے ڈاکٹر چھٹیوں‌پر

اشکومن(کریم رانجھا) ؔسول ہسپتال چٹورکھنڈ لاوارث ہوگیا،دو ہفتے سے علاقے کا واحد ڈاکٹر چھٹیوں پر،متبادل بندوبست بھی نہ ہوسکا،ڈی ایچ او غذر نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،چالیس ہزار کی آبادی کو ڈسپنسرز کے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے،معمولی کیسز بھی گلگت ریفر کر دئے جاتے ہیں۔اشکومن کی چالیس ہزار آبادی کے لئے چٹورکھنڈ میں قائم سول ہسپتال چٹورکھنڈ میں گزشتہ دو ہفتوں سے میڈیکل آفیسرکے چھٹی پر گھر جانے کے باعث خالی پڑا ہواہے،ایمرجنسی کی صورت میں معمولی کیس کو بھی گلگت ریفر کیا جاتا ہے،اس سلسلے میں ڈی ایچ اوغذر بھی من مانی پر اتر آیا ہے۔درجنوں عوامی شکایات کے باوجود ہسپتال کے مسائل حل نہیں ہورہے،ہسپتال کے حوالے سے چھپنے والی معمولی خبر کو بھی مذہبی تعصب کا رنگ دیا جارہا ہے،اور خبر چلانے والے کے خلاف بدلہ لینے کی بات کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button